Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, April 20, 2024

پشاور میں پریشر ہارن اور غیرقانونی لاؤڈ سپیکرزکیخلاف کارروائی کا فیصلہ

صوبا ئی دارلحکومت پشاور میں پریشر ہارن اور لاؤڈ سپیکرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم گل بانو کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامی افسران، محکمہ ٹرانسپورٹ، ٹریفک اور پویس کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں پریشر ہارن اور لاؤڈ سپیکرز کے استعمال میں اضافے اور عوامی شکایات اور ان کے نقصانات پر تفصیل سے بات چیت ہوئی اور بتایا گیا کہ صوبائی دارلحکومت میں زیادہ تر گاڑیوں میں پریشر ہارن کا استعمال کیا جا رہا ہے اور مختلف علاقوں میں سبزی فروش، کباڑی اور دیگر افراد ریڑھیوں پر چیزیں فروخت کرتے ہوئے لاؤڈ سپیکروں کا بے جا استعمال کرتے ہیں جن سے ان علاقوں میں رہائشیوں کو سخت تکلیف اور پریشانی ہوتی ہے اور پریشر ہارن کی وجہ سے دوسرے ڈرائیور حضرات گھبرا جاتے ہیں جس سے حادثات بھی رونما ہو رہیں۔
اجلاس میں پریشر ہارن اور لاؤڈ سپیکرز کے خاتمے کے لیے تحصیل کی سطح پراسسٹنٹ کمشنرکی نگرانی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ، ٹریفک اور پولیس کے افسران شامل ہیں جو کہ پریشر ہارن اورلاؤڈ سپیکروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انکوگاڑیوں سے اتارتے ہوئے سرکاری تحویل میں لیں گے اور پریشر ہارن اور لاؤڈ سپیکرز استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket