Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, March 29, 2024

محمد اعظم خان پختون خوا کے نگران وزیر اعلیٰ مقرر

محمد اعظم خان پختون خوا کے نگران وزیر اعلیٰ مقرر

عقیل یوسفزئی

ایک طریقہ کار کے مطابق صوبے کی اپوزیشن اور حکومت (سابق) نے سابق بیورو کریٹ اور وزیر محمد اعظم خان کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کرکے گورنر کو ان کا نام بھیج دیا ہے. اس فیصلے کا حسبِ توقع جہاں سب پارٹیوں اور سیاسی، عوامی حلقوں نے خیر مقدم کیا ہے وہاں یہ توقع بھی کی جارہی ہے کہ اس بہترین انتخاب کے نتیجے میں صوبے کے حکومتی معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ سکیں گے اور سیاسی کشیدگی میں بھی کمی واقع ہوگی کیونکہ اعظم خان ایک بہترین ایڈمنسٹریٹر رہے ہیں اور اس صوبے کو انہوں نے ماضی میں ایک بیوروکریٹ کی حیثیت سے بہت کچھ دے رکھا ہے.
ان کے انتخاب کے بعد نگران کابینہ کا معاملہ بھی بہتر طریقے سے نمٹایا جاسکے گا کیونکہ سب ان کی نہ صرف یہ کہ بہت عزت کرتے ہیں بلکہ یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ ان کی قد کاٹھ کو دیکھ کر کابینہ کے انتخاب کی زیادہ ذمہ داری بھی انہی پر چھوڑ دی جائے گی.
یکم فروری سے صوبے میں مردم شماری کے عمل کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے اگلے مرحلے میں نئے حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز کیا جائے گا ایسے میں اعظم خان صاحب اور ان کی ٹیم کی کارکردگی سے سب کو بہت توقعات ہیں اور وہ یقیناً اس اہم کام میں نہ صرف الیکشن کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے بلکہ وہ صوبے کے مفادات کا تحفظ بھی کرسکیں گے.
دوسرا چیلنج سیکورٹی مسائل کو حل کرنے کا ہے نگران وزیر اعلیٰ چونکہ ان معاملات کو بہت بہتر سمجھتے ہیں اس لیے امید کی جاسکتی ہے کہ یہاں بھی کافی اچھے اقدامات دیکھنے کو ملیں گے.
صوبے کو معاشی مشکلات کا بھی سامنا ہے اس کے حل کیلئے بھی وہ کوشش کریں گے کیونکہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے درمیان اعظم خان کی موجودگی کے باعث بہتر تعلقات کار کی توقع کی جارہی ہے.
کہا جاسکتا ہے کہ یہ حکومت محدود مینڈیٹ کے باوجود الیکشن کے انعقاد کے علاوہ دوسرے اہم انتظامی اور اقتصادی معاملات پر بھی توجہ دے سکے گی جس کے نتیجے میں بہت سی اچھی تبدیلیاں سامنے آسکیں گی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket