Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, March 29, 2024

ضم شدہ اضلاع : پولیس شہداء پیکج کی ادائیگی

پشاور: ضم اضلاع کی تاریخ میں پہلی دفعہ دو مختلف واقعات میں شہید ہونے والے خیبر پولیس کے جوانوں کے ورثاء کو شہید پیکج کے تحت ایک کروڑ کا اجراء اور دیگر سہولیات کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خیبر نے ضم اضلاع کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ کی دیگر پولیس کے برابر شہید پیکج کی مد میں کانسٹیبل مامور ،اور نیاز محمدشہید کے ورثاء کو ایک کروڑ روپے کے چیک حوالہ کیے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کسی بھی موقع پر شہیداء کے خاندانوں کو  نہیں بھولے گے انکی ہر ممکن مدد کرتے رہیں گے اور ان پر پوری قوم کو فخرہے۔ ہماری ترجیح رہیگی کہ ان کے ورثاء کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں یہ ایک کروڑ کا چیک انسان کا نعمل بدل تو نہیں ہوسکتا لیکن انکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دی جا سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب  شہیداء کے بچے اپنی تعلیم مکمل کرلیں گے تو محکمہ پولیس میں انکے لئے اے ایس آئی کی ویکنسی امانت رہیگی۔انکی تعلم اور صحت کے اخراجات پولیس ویلفیئر فنڈ سے ادا کی جائیگی ۔ انھوں نے کہا کہ شہیدا ءکے خاندانوں کے لئے انکے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں جب بھی کوئی مسلہ ھو تو بلا جھجک ہمارے پاس آسکتے ہیں ہم اپنی طرف سے ہر ممکین تعاون کرنگے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket