خیبر پختونخوا پولیس میں ٹرانسفر پوسٹنگ کا عمل شروع ہوگیا۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے چار پولیس افسران کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔
ایس پی رورل طارق محمود ڈی پی او لوئر کوہستان تعینات۔ ڈی پی او لوئر کوہستان مزمل شاہ کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت ۔
پشاور۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز ظفر خان ، قائمقام ایس پی رورل تعینات۔ ایس پی لوئر سوات رحیم حسین کو ایس پی ہیڈکوارٹرز پشاور تعینات کردیا گیا ۔
سی ٹی ڈی پشاور کا سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آفیسر جاوید اقبال کو تبدیل, ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد سی ٹی ڈی کا نیا سربراہ مقرر.
سہیل خالد کی جگہ ذاہد نواز ڈی پی او چارسدہ تعینات جبکہ آصف گوہر سپیشل برانچ خیبر پختونخوا کے نئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل تعینات۔ پولیس میں مذید تبادلوں کا بھی امکان۔
Reads: 37