Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, April 20, 2024

جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر کا تحصیل شیواہ کا دورہ ،اہم اعلانات

شمالی وزیرستان/ جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر کا تحصیل شیواہ کا دورہ اور اہم اعلانات۔
ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان، ڈی پی او فرحان خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محب داوڑ اور دیگر اہم سول و فوجی افسران بھی جی او سی کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے شیواہ میں کابل خیل قوم کے مشران اور نوجوانوں کے ساتھ اہم جرگہ منعقد کیا جس میں تحصیل شیواہ کے تمام مسائل اور ان کے حل، ٹل شیواہ روڈ، ایم پی سی ایل، تعلیم، صحت اور دیگر کئی اہم موضوعات و معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاؤہ جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر نے خصوصی طور پر شیواہ ہسپتال اور گورنمنٹ ہائی سکول صاحب جان کوٹ ملک شاہی کا بھی دورہ کیا۔

 جی او سی سیون ڈویژن نے اپنے دورے کے دوران مندرجہ ذیل اعلانات اور وعدے کئے
1۔ ٹل میرعلی روڈ پر کام مزید تیز کرکے اسے جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ لوگوں کی مشکلات کا سدباب کیا جاسکے۔
2۔ تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کے مسائل پر قابو پانے کیلئے فوری طور پر سہولیات کی فراہمی
3۔ ماڑی پٹرولیم کمپنی پر مفاد عامہ کے زیادہ سے زیادہ منصوبے شروع کرنے پر زور
4۔ مستقبل کے ترقیاتی و دیگر منصوبوں میں مقامی لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا
5۔ پانی کے نامکمل منصوبوں کی جلد بحالی
6۔ شہزاد پبلک سکول اینڈ کالج کے پرنسپل کے گھر کو ایف سی سے خالی کرواکر مالک کے حوالے کرنا
7۔ شیواہ سول ہسپتال میں پانی، بجلی، لیڈی ڈاکٹر و دیگر سٹاف کی کمی پوری کرنا۔ مرمتی کام کیلئے نقد 10 لاکھ روپے کی فراہمی
8۔ گورنمنٹ ہائی سکول صاحب جان کوٹ ملک شاہی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کا اعلان
4 ایس ایس ٹی ٹیچرز کی فوری تعیناتی کا حکم
– سکول کو ماڈل سکول بنانے کا اعلان
– پرائمری سکول بلڈنگ کی فوری منظوری
– پانی اور بجلی(سولر سسٹم) کی فوری منظوری
– سکول لان کی پختگی کی فوری منظوری
– کرکٹ اور والی بال گراؤنڈز کی فوری منظوری
– طلباء اور اساتذہ کے تفریحی ٹور کیلئے 5 لاکھ روپے نقد فراہمی
9۔ دو قیدیوں کی موقع پر رہائی

جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر نے تحصیل شیواہ کے مسائل کے حل کیلئے ملکان، نوجوانوں، علمائے کرام اور خصوصی افراد پر مشتمل 20 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی جو کابل خیل قوم کے مسائل بارے متعلقہ حکام سے وقتاً فوقتاً رابطے کرے گی۔
اہلیان شیواہ نے جی او سی میجر جنرل نعیم اختر اور ان کی ٹیم کے دورہ شیواہ تحصیل کو خوش آئند قرار دیکر امید ظاہر کی کہ اس دورے سے کابل خیل قوم کی محرومیاں کا ازالہ ہوگا اور یہاں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket