Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, March 28, 2024

بونیرمیں انسداد پولیو مہم کاآغاز

بونیر: انسداد پولیو مہم کاضلع بھرمیں آج سےباقاعدہ آغاز ہوچکاہے۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات 900 سے زائد پولیس افسران، جوانان تعینات مہم کےدوران پانچ سال سے کم عمربچوں کو پولیو کےقطرے پلائیں جائیں گے۔انسداد پولیو مہم پرمعمور پولیو ٹیموں کو فراہم کی گئی سیکیورٹی کی نگرانی براہ راست  ایس ڈی پی او خود کررہے ہیں۔ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں اور سنیپ چیکنگ جاری۔ جبکہ ضلع کےداخلی اور خارجی راستوں پرپولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

انسداد پولیو ڈیوٹی پرموجود پولیس جوانوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہے تاکہ پولیو مہم کامیاب ہوکر آنے والی نسل کو کسی بھی معذوری سے بچا سکیں۔پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیس افسران نے خود بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ ویکسین پلائی۔

ڈی پی او عبدالرشید خان نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاؤ قطرے ضرور پلائیں اور انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket