Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, March 28, 2024

ایبٹ آباد.گلیات سرکل بکوٹ کے بالائی پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع

ایبٹ آباد.گلیات سرکل بکوٹ کے بالائی پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا پہلے سے بند رابطہ سڑکیں سی اینڈ ڈبیلو کی مکمل لاپرواہی منتخب ممبران اسمبلی کی خاموشی کے باعث ابھی کھلی نہ تھیں کہ برف باری پھر شروع سرکل بکوٹ اور گلیات کے عوام محصور ہوکر رہ گئے ۔

ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات ،نتھیاگلی،ڈونگاگلی چھانگلہ گلی،ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ضلعی پولیس ، انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی طرف سے تمام تر ممکنہ صورت حال سے بروقت نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ۔

ترجمان ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی ، سرکل گلیات پولیس کو سیاحوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات ، جبکہ سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل اب تک کی صورت حال کے مطابق گلیات کے مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔

سیاحوں سے گزارش ان علاقوں میں سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں سفر کے دوران گاڑی مکینکلی بلکل فٹ رکھیں ممکن ہو تو 4×4 گاڑی کا استعمال کریں، گاڑی کے ٹائر اچھی حالت میں ہونے چاہیں جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں اضافی ٹائر بھی ہمراہ رکھیں، برف باری کے باعث سلپ سے بچنے کے لیے ٹائروں پر چین کا ہونا لازمی ہے ، گاڑی میں فیول کی مقدار پوری رکھیں ڈبل لائن نہ بنائیں۔

بریک کا استعمال کم کریں اور رفتار سلو رکھیں ، کھانے، پینے کی اشیاء، پانی ، خشک میوہ جات گرم کپڑے ہمراہ رکھیں، برف باری کی شدت یا لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں انتظامیہ کی طرف سے جاری شدہ ہدایات پر عمل در آمد یقینی بنائیں فوری طور قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہو کر فراہم کرتا ایمرجنسی نمبرات پر بروقت رابطہ کریں رات کے وقت سفر سے گرہیز کریں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کنٹرول روم 09929310033 پر رابطہ کریں ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket