Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, March 28, 2024

پشاور: تھانے پر دستی بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے تھانہ پھندو پر دستی بم حملے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے تھانے پر دستی بم حملہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تھانے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حملہ آوروں نے دو دستی بم تھانے کی حدود میں پھینکے اور فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیگر تھانوں کی نفری اور گشت پر مامور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا جس نے دستی بموں کی تصدیق کی۔پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق شواہد اکھٹے کر کے تفتیش کی جاری ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket