Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, April 25, 2024

پاک چائنا بارڈر عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ

گلگت: گلگت بلتستان کے تاجروں اور ایف ڈبلیو آو کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان نے پاک چائنا بارڈر عارضی طور پر کھولنے کے حوالے سے MOFA اور چینی سفارت خانے کے اعلی حکام سے رابطہ کیا اور ان کی کوششوں سے چینی حکام نے 19 سے 20 جنوری اور 30 ​​جنوری سے 10 فروری تک عارضی طور پر سرحد کھولنے پر رضامندی ظاہر کی۔
مورخہ 19 جنوری 2023 کو دوپہر 1 بجے تجارتی سامان سے لدے 13 کنٹینرز خنجراب بارڈر پر پہنچے اور انہیں کسٹمز کلیئرنس کے لیے سوست ڈرائی پورٹ منتقل کیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ کنٹینرز شام تک سوست ڈرائی پورٹ پہنچ جائیں گے اور کل تک کل 40 کنٹینرز سوست ڈرائی پورٹ پہنچ جائیں گے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket