Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, April 24, 2024

پاکستان امن کی خاطر عالمی شراکت داروں سے تعاون کیلئے پر عزم ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن کی خاطر عالمی شراکت داروں سے تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن کی خاطر عالمی شراکت داروں سے تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں پر پیش رفت اور بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket