Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, April 20, 2024

پاراچنار:عوامی مشاورتی پروگرام برائے ایکسلیریٹڈ امپلیمنٹیشن جرگہ

پاراچنار میں عوامی مشاورتی پروگرام برائے ایکسلیریٹڈ امپلیمنٹیشن کے حوالے سے جرگہ کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود و زکوات و عشر انور زیب ، ایم پی اے سید اقبال میاں ، ڈی سی واصل خان ، مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان ، قبائلی عمائدین ، سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی
گورنر کاٹیج پاراچنار میں مشاورتی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سماجی بہبود انور زیب نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی اور خوشحالی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی کا وژن ہے انشاء اللہ عنقریب قبائلی اضلاع پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح تمام تر سہولیات سے آراستہ ہونگے انہوں نے کہا کہ اس جرگے کا مقصد سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے متعلق قبائلی مشران اور جوانوں سے تجاویز لینا ہے تاکہ قبائلی اضلاع کے مشکلات اور حل کے لئے منصوبہ بندی کرانا ہے ڈپٹی کمشنر ضلع واصل خان نے فیز ون میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ فیز ٹو کیلئے قبائل اپنی تجاویز و آراء پیش کریں اور مشکلات کو سامنے ۔لائیں تاکہ ان مشکلات کے ازالے کیلئے اقدامات اٹھائے جاسکیں
اپنے خطاب میں ایم پی اے اقبال میاں نے کہا کہ پسماندہ قبائلی اضلاع کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ضلع کرم میں اس سلسلے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اور مزید ترقیاتی کاموں کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے جرگہ میں قبائلی رہنماؤں نیاز محمد ، حاجی رؤف حسین ، پروفیسر جمیل کاظمی اور دیگر قبائلی عمائدین نے مشاورتی جرگہ کے انعقاد کو خوش آئند اقدام قرار دیا اور کہا کہ امید ہے کہ موجودہ حکومت قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے گی انہوں نے کہا کہ ضلع کرم میں مشکلات اور مسائل بہت زیادہ ہے مگر سب سے اہم صحت اور تعلیم کے حوالے سے سے مشکلات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket