Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, April 20, 2024

صوبائی کابینہ نے ڈیجیٹل اسکل ڈویلپمنٹ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

صوبائی کابینہ نے ڈیجیٹل اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام منظوری دی۔  پروگرام کے تحت صوبے کے 1 لاکھ نوجوان اور گریجویٹس کو جدید ڈیجٹل کورسز کرائے جائیں گے۔

پروگرام پر مجموعی طور 5 ارب روپے لاگت آئے گی اور یہ کورسزز 3 سے 6 ماہ پر مشتمل ہوں گے۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں اور گریجویٹس کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں روزگار کے مواقع دینے ہیں۔

صوبائی کابینہ نے مقامی طور پر اور درآمد ہونے والے آٹے، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء میں آئرن، فولک ایسڈ،زنک اور اہم وٹامنز کی لازمی موجودگی کے لیے فوڈ فورٹیفیکیشن ایکٹ2021 کے مسودہ کی منظوری دیدی۔

 نیشنل نیوٹریشن سروے 2018 میں خواتین اور بچوں میں غذائیت کی کمی کے حوالے سے سامنے آنے والے نتائج کے تناظر میں فوڈ فورٹیفیکشن ایکٹ 2021 بنایا گیا ہے۔

ایکٹ کے تحت حلال فوڈ اتھارٹی کو انسپیکشن، جرمانوں، مینوفیکچررز کی رجسٹریشن، پیکنگ، خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کے اختیارات دیے گئے ہیں۔

 معیاری چیکنگ کے لیے لیبارٹریز، موبائل لیبارٹریز کا قیام بھی ایکٹ میں شامل ہے۔

فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے آفیسرز کے اختیارات کے غلط استعمال کے لیے طریقہ کار اور کنزیومر کورٹ سے رجوع جیسے امور بھی مسودے میں شامل ہیں۔

کابینہ نے سیاحت کے فروغ کے لیے کاغان اور گلیات میں کارپوریٹ اورنان کارپوریٹ بزنس سے وابستہ افراد کے سابقہ جرمانے، واجب الادا ادائیگیوں میں رعایت کے نوٹیفیکشن اجراء کی منظوری دیدی۔

 رعایت کا مطالبہ ٹورازم ایسوسی ایشن آف کاغان ویلی،انجمن تاجران نتھیا گلی اور گلیات ہوٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔

رعایت کا اطلاق خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ کارپوریٹ اور نان کارپورٹ بزنس پر ہوگا جبکہ نوٹیفیکشن اجراء سے قبل ہونیوالی ادائیگیاں معاف نہیں ہونگی۔بیرسٹر سیف

صوبائی کابینہ نے خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود کے لیے انڈومنٹ فنڈ کے قیام کے لیے مسودہ قانون 2021 کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر فنڈ کے لیے ابتدائی طور پر 100 ملین روپے مختص کیے گے ہیں۔

 اس فنڈ سے خواجہ سراوں کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاروبار کے لیے تربیت دی جائیگی۔

 خواجہ سراوں کی فلاح وبہبود کے لیے سرکاری اہلکاروں کو تربیت دی جائیگی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket