Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, April 24, 2024

صحت کارڈ کا ایک اور اعزاز

پشاور : صحت سہولت پروگرام کی افادیت بارے نامور طبی جریدے میں مقالہ شائع. دی لینسیٹ ریجنل ہیلتھ جریدہ عالمی طور پر طبی و صحت عامہ کی تحقیق کیلئے مقبول جریدہ ہے

 جریدے میں زیادہ تر عالمی شہرت یافتہ مقالے اور تحاقیق شائع ہوتی ہیں۔ صحت کارڈ سے متعلق مقالہ دی لینسیٹ ریجنل ہیلتھ۔ ساوتھ ایسٹ ایشیا کے ساتویں شمُارے میں شائع ہوا ہے۔ مقالے کے محققین میں ریبیکہ فورمین، فائزہ عنبرین، سید شاکر احمد شاہ، خرم ناصر و دیگر شامل ہیں

مقالے کے نتائج میں لکھا گیا ہے کہ صحت کارڈ سے وہ کامیابیاں ملیں جو اچھے اچھے ترقی پسند ممالک بھی نہ کرپائے۔ صحت کارڈ کا نفاذ ایسے علاقے میں کیا گیا ہے جہاں اس سے قبل ہیلتھ انشورنس کا تصور نہیں تھا۔ مقالے میں صحت کارڈ پروگرام کو نہ صرف غربت مُکاو اقدام کے طور پر پیش کیا گیا ہے بلکہ اسے غرُبت کے خاتمے کیلئے بہترین لائحہ عمل گردانا گیا ہے۔

مقالے کے نتائج میں بتایا گیا کہ مزید فنڈنگ اور اور پی ڈی کی شمولیت سے پروگرام میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket