Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, April 20, 2024

ریجنل سپورٹس مردان کے زیراہتمام ایجوکیشنل سپورٹس گالا شروع ہوگیا

ُریجنل سپورٹس آفس مردان ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے اشتراک سے مردان میں ایجوکیشنل سپورٹس گالا شروع ہوگیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلاننگ نیک محمد مہمان خصوصی تھے جنہوں نے باقاعدہ طور پر مقابلوں کا افتتاح کیا مردان سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالی سپورٹس گالا کی رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر ثمن عباس ریجنل سپورٹس آفیسر مردان جمشید بلوچ ڈی ایس او اور ایڈمنسٹریٹر محمد سلیمان پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صدر تاج الملوک جنرل سیکرٹری الیاس خان ڈائریکٹر سپورٹس پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک طارق امین اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں سپورٹس گالا پچیس جنوری تک جاری رہے گا جس میں بائیس پرائیویٹ سکولوں کے 3 ہزار طلبا9 مختلف کھیلوں کے ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے ان کھیلوں میں کرکٹ ہاکی فٹبال والی بال بیڈمنٹن ایتھلیٹکس رسہ کشی وغیرہ شامل ہیں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد اور اسسٹنٹ کمشنر ثمن عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریجنل سپورٹس آفیسر کی کارکردگی قابل تحسین ہے ایجوکیشنل نیٹ ورک کا اشتراک کیساتھ کاوش بہترین اقدام ہے اس سے طلباکو آگے آنے کے بہترین مواقع ملیں گے انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کو اچھے مواقع ملے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ بھی اس قسم کے ایونٹس کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے ریجنل سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ ہمارا تعاون شامل رہے گا اور آئندہ بھی ایونٹس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket