Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, April 26, 2024

جمرود احساس کفالت ون ونڈو دفتر کا افتتاح

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے غربت و سماجی تحفظ سینیٹر ثانیہ نشتر کا جمرود احساس ون ونڈو آفس کا دورہ
ثانیہ نشتر نے جمرود احساس کفالت ون ونڈو دفتر کا افتتاح کیا۔  اس موقع پر سینیٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ خیبر پختونخوا جمرود میں احساس ون ونڈو دفتر کھول دیا ہے،اور احساس ون ونڈو سہولت کے تحت اہل افراد اب ایک چھت کے نیچے رجسٹریشن و پیمنٹ حاصل کرسکیں گے۔ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کے تمام اضلاع میں ون ونڈو کے دفاتر کھولے جائے۔ہمارا حدف ہے کہ ایک کروڑ بچوں کو تعلیمی وظائف دیں۔کے جی سے 12 ویں جماعت تک غریب خاندانوں کے بچوں کو تعلیمی وظائف دے رہے ہیں۔تعلیمی وظائف کا اجراء تمام ملک میں کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر دو کروڑ افراد کے لئے احساس راشن کا پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات ہے کہ زیادہ سے زیادہ غریب عوام کو تعاون و مدد فراہم کی جائے۔ہماری کوشش ہے کہ احساس پروگرام کے تحت عوام کو تعاون فراہم کریں۔ہمارے لئے بڑا چیلنج عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے ،تاکہ عوام احساس پروگرام کے تحت وسیع پروگرام سے استفادہ حاصل کرسکیں۔تین ہفتے ہوگئے کہ احساس راشن پروگرام شروع ہوگیا ہے / اہل خاندانوں کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی جارہی ہے۔ہماری تمام افراد سے جو کہ خود کو احساس راشن کے اہل سمجھتے ہیں ان سے درخواست ہے کہ زیادہ زیادہ رجسٹریشن کریں۔اس کے علاوہ میڈیا سے ہماری درخواست ہے کہ اس حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ احساس کفالت،احساس راشن اور تعلیمی وظائف سے مستفید ہوسکیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket