Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, April 23, 2024

ای سی پی کی رجسٹرڈ جماعتوں کو 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن  نے ہدایت کی ہے کہ جوسیاسی جماعتیں جو الیکشن۔کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، مالی سال 22-2021 کے مالی گوشوارے 29 اگست 2022 تک الیکشن۔کمیشن کے پاس جمع کرائیں۔ 

یہ گوشوارے الیکشن ایکٹ 2017 کے شق 210 کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرانا ضروری ہوتا ہے۔ سیاسی جماعتیں فارم D پر مالی سال سال کے اختتام کے 60 دنوں کے اندر اندر چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی جانب سے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے جمع کرانے کی  پابند ہیں۔ 

مالی گوشوارے ، سالانہ آمدن و اخراجات، فنڈز کے ذرائع و اثاثے اور واجبات کی تفصیلات پر مشتمل ہوں گی۔ اورمالی گوشوارے کے ساتھ چارٹرڈ اکاونٹنٹ کے مرتب کردہ رپورٹ کے ساتھ جماعت کے مجاذ عہدیدار کی جانب سے دسخط شدہ سرٹیفیکیٹ شامل کرانا لازمی ہوگا۔ 

سرٹیفیکیٹ میں یہ بتانا ہوگا کہ کہ الیکشن ایکٹ کے متعلقہ شق کی رو سے کوئ بھی فنڈز کسی بھی ممنوعہ ذرائع سے حاصل نہیں کی گئ ہے۔ اور یہ گوشوارہ بالکل درست ہے۔ 

یہ مالی گوشوارے فارم D پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام جماعت کے مجاذ عہدیدار کے ذریعے جمع کئے جاسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یہ فارم الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد ، صوبائ الیکشن کمشنر کے دفاتر میں بلا معاوضہ دستیاب ہیں۔ جبکہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھیطیہ فارم ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ 

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket